• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ اور بدترین پروپیگنڈے کے بعد سوشل میڈیا سروسز میں خلل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سوشل میڈیا پر جھوٹےاوربدترین پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، پی ٹی اے کے مطابق کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ، وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق انٹر نیٹ سروسز معطل کی گئی۔ پیمر ا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہورسمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے جس کی وجہ سے یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر بند ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کے احکامات پر معطل کی گئ ہے۔ منگل کو اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں سمیت سوشل میڈیا ،یوٹیوب ،فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر موبائل اپلیکیشنز سمیت بھی بند رہیں ۔شام کو بند ہونے والی یہ سروسز رات گئے تک بند تھیں ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد بعض پوسٹیں سوشل میڈیا پر شئیر ہونے بعد سوشل میڈیا کی سروسز بند کر دی گئیں۔پی ٹی حکام کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق انٹر نیٹ سروسز معطل کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید