کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین آفاق احمد نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد سےخیبر پختونخواہ اور پنچاب میں احتجاج کے نام پر جو کچھ ہورہا ہے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومتی فیصلے یا اقدام کے خلاف احتجاج جمہوریت کاحصہ ہے لیکن یہ پر امن ہونا چاہیے،اسکے برعکس عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے فوج کے خلاف کھلے عام زہر افشانی کی جارہی ہے اور فوجی دفاتر میں گھس کرتوڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔