• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا، عطا تارڑ

لاہور(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا،پاک فوج کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا،سپہ سالار عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،۔وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا ، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی۔
اہم خبریں سے مزید