• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق KP کو دیے فنڈز آڈٹ تک مزید ادائیگیاں روک دے، عظمیٰ بخاری

لاہور ( نما ئندہ جنگ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےوفاق سے مطالبہ کیا کہ کے پی حکومت کو دیے گئے تمام فنڈز کا فوری آڈٹ کرایا جائے۔ گنڈا پور کے کریڈٹ پر وفاق اور پنجاب پر تین حملے ہوئے، انکے نعرے بھیانک مذاق بنچکے ہیں جب تک خیبرپختونخوا حکومت اپنے پچھلے فنڈز کا حساب نہیں دیتی، وفاق کو ان کے لیے مزید ایک دھیلہ بھی جاری نہیں کرنا چاہیے، صوبے کا عوامی سرمایہ احتجاجی تحریکوں اور من پسند ٹھیکیداروں کی نذر ہو رہا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن، کمیشن مافیا اور غیر شفافیت کی ایک واضح مثال ہے جومبینہ طور پر دو ارب روپے کی کمیشن کی نذرہو چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید