اسلام آباد(کامرس رپور ٹر)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ 15برآمدی شعبوں میں ٹیرف کو کم یا بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کا فیصلہ کیاکیا ہے، پانچ سال میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ،جامع ٹیرف پالیسی سے تجارت کا حجم بڑھے گا، نئی منڈیوں میں داخل ہونے کا موقع ملےگا،انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے آئندہ پانچ سال میں قومی برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے،وزیر تجارت نے ایک انٹرویو میں کہا حکومت نے ایک جامع ٹیرف پالیسی بنائی ہے جس سے ملکی تجارت کا حجم بڑھے گا اور پاکستان کو نئی منڈیوں میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔