• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں شدید گرمی، آج بھی ہیٹ ویو الرٹ

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور سمیت ملک بھر میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی، گرمی کے ستائے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔پی ڈی ایم اے نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج 19مئی تک صوبے کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے جو ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ کل 20 مئی تک درجہ حرارتمعمول سے 4سے 7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، آئندہ دو سے تین روز تک موسم مزید گرم اور خشک رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید