• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ اب خوبصورت نہیں رہی، ٹرمپ کا گلوکارہ پر ایک اور وار

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا ددیئے اور کہا کہ ٹیلر سوئفٹ اب خوبصورت نہیں رہی ۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے کے اظہار کے بعد گلوکارہ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے ۔مشرق وسطی کے دورے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیے گئے ایک تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعوی کیا کہ جب سے انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا ہے، تب سے ان کی مقبولیت میں کمی آگئی ہے۔اپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھا: کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب سے میں نے کہا مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے، تب سے وہ ہاٹ نہیں رہی؟یاد رہے کہ 2024کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار اور اس وقت کی نائب صدر کمیلا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس پر ٹرمپ سخت برہم نظر آئے تھے۔ اگرچہ ابتدا میں ان کی ٹیم نے ٹیلر کی حمایت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی، مگر بعد میں ٹرمپ نے کھل کر کہا: مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے۔
اہم خبریں سے مزید