اسلام آباد(فاروق اقدس)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ہم تمام اطراف پر زور دینگے کہ وہ معاہدے کے بارے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اور دونوں ملکوں کے درمیان ’اعتماد سازی‘ اور مذاکرات کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ڈیوڈ لیمی نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے انڈیا اور پاکستان کے ساتھ بھی رابطے میں رہیں گے تاکہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی ہو سکیں ۔