• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کیخلاف نیدرلینڈ میں ہزاروں افراد کی ریلی

دی ہیگ (اے ایف پی)غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کیخلاف نیدرلینڈ میں ہزاروں افراد کی ریلی، 20برس کے دوران ملک میں سب سے بڑااحتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد شریک رہے، مظاہرین کا نیدر لینڈ حکومت سے اسرائیل کیخلاف کارروائی ، تل ابیب کی حمایت ختم کرنیکا مطالبہ۔ اتوار کے روز دی ہیگ میں ہزاروں افراد نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے بارے میں ڈچ حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔آکسفیم نویب کے منتظمین کی درخواست پر بیشتر مظاہرین نے سرخ لباس پہنا تھا، جو غزہ کے لیے علامتی طور پر ایک سرخ لکیر کھینچنا چاہتے تھے۔ریلی کے شرکاء نے ڈچ حکومت پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، اور یہ استدلال کیا کہ وہ غزہ میں "نسل کشی" کا ارتکاب کر رہا ہے۔منتظمین نے کہا کہ 100,000سے زیادہ افراد نے حصہ لیا، اور اسے 20 سالوں میں ملک کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا۔ پولیس نے تعداد سے متعلق کوئی تخمینہ نہیں دیا۔
اہم خبریں سے مزید