بھارتی ریاست کرناٹک کے ریاستی الیکشن میں انڈین نیشنل کانگریس المعروف کانگریس کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے۔
بنگلور سے بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے علاقے بیلگاوی میں نامعلوم افراد نے ووٹ گنتی مرکز کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے مبینہ طور پر کانگریس پارٹی کے حامی تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہندوتوا تنظیموں نے احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو بدترین شکست دی ہے۔