• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا نے ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کر دیا

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کمبوڈیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔

 کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ سرحدی تنازع رُکوانے میں صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے بعض اور کشیدہ معاملات کے حل میں بھی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں، صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا کہہ چکا ہے۔

جبکہ اسرائیل بھی گذشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید