لندن (جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جی 20 کانفرنس کیخلاف برطانوی وزیر اعظم کو یادداشت پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، برطانوی حکومت اپنا وفد وہاںنہ بھیجے، جیو نیوز کے مطابق تحریک کشمیر کے وفد کی جانب سے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے نام بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس منعقد کرنے کے خلاف یادداشت 10ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پیش کردی گئی۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اس لیے برطانوی حکومت کانفرنس میں اپنا وفد نہ بھیجے۔یاداشت پیش کرنے والے تحریک کشمیر کے وفد میں محمد غالب، فہیم کیانی، ریحانہ علی اور دیگر شامل تھے۔