• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کی سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل

پشاور(جنگ نیوز)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام پشاور کی مجلس عاملہ، پی کیز کے امراء ونظماء اور قومی و صوبائی اسمبلی امیدواروں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس زیر صدارت امیر مولانا مسکین شاہ ہواجس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں کمیٹیاں تشکیل ہوئیں۔ متعلقہ پی کے امیر و جنرل سیکرٹری، متوقع امیدوار اور ضلعی مجلس عاملہ رکن کی کمیٹی ہوگی۔ ضلعی مجلس عاملہ رکن کمیٹی کا سربراہ ہوگا، انصار الاسلام کمیٹی کا سربراہ ڈاکٹر مسعود گل اور رحمت اللہ،ثناب گل،مولانا رحمان سعید کمیٹی کے اراکین ہونگے، ایڈورٹائزنگ کمیٹی، حافظ محبوب شاہ حیدری،مولانا سہیل درویش،نعیم اللہ داودزئی،رابطہ کمیٹی برائے پی کیز: پی کے 69 مولانا حسین احمد مدنی، پی کے 70 حاجی ایوب مہمند، پی کے 71 حاجی خالد وقارخان چمکنی، پی کے 72 ڈاکٹر مسعود گل، پی کے 73 قاری رفیق شاہ، پی کے 74 نعیم اللہ، پی کے 75 منہاج الدین باچہ، پی کے 76 حاجی کلیم اللہ، پی کے 77 مولانا احمد علی درویش، پی کے 78 مولانا رفیع اللہ علیزئی، پی کے 79 عطیف الرحمن خلیل، پی کے 80 ہارون صفت، پی کے 81 مولانا طارق حسین اور پی کے 82 کیلئے حاجی طارق آفریدی ہیں۔
پشاور سے مزید