• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: نیو میکسیکو میں نوجوان حملہ آور کی فائرنگ،3افراد قتل، متعدد زخمی

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں نوجوان حملہ آور نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نیو میکسیکو کے علاقے فارمنگٹن میں 18 سالہ مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی جائے وقوع پر 3 افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ 2 پولیس اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

حملہ آور کو پولیس نے تلاش کیا جو پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت تاحال پوشیدہ رکھی گئی ہے جبکہ اس کے لوگوں پر فائرنگ کرنے کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید