امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق الین (Allen) شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ والے علاقے میں جنوب ایشیائی شہریوں کی اکثریت آباد ہے۔