سرینگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ اور ترال میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ۔ جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ ایس آئی یو نے گزشتہ روزضلع کشتواڑ میں پانچ گھروں میں چھاپے مارے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا ،بھارتی انتظامیہ نے سرینگر میں شیخ العالم ٹرسٹ کی عمارت کو سیل کر دیا ، ٹرسٹ کے دینی مدرسے میں25 سے زیادہ بچے زیرتعلیم تھے،بھارتی اخبار کے مطابق راجوری اور پونچھ سے بھارتی فوج کی واپسی رو ک دی گئی،10 بھارتی فوجیوں سمیت 17 ہلاکتوں کیوجہ سے منصوبہ روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے ایک بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں مقیم شاہنواز عرف نعیم، نعیم احمد عرف امیر عرف غازی، محمد اقبال عرف بلال، ہنواز کانٹھ عرف عمر اور جاوید حسین کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں یو اے پی اے کے تحت مقد مہ درج ہے ۔ادھر ایس آ ئی یو نے ترال میں تین مقامات پر چھاپے مارے۔دریں اثناء سری نگر سے کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے سری نگر میں شیخ العالم ٹرسٹ کی عمارت کو سیل کر دیا ہے ۔ شیخ العالم ٹرسٹ کے تحت دینی مدرسے میں25 سے زیادہ بچے زیرتعلیم تھے ۔