• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہاؤسنگ کیس، وزیراعظم شہباز، فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان بے گناہ قرار

لاہور (نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے وزیراعظم شہباز شریف اور فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں بیگناہ قراردیتے ہوئے کلین چٹ دیدی، نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کامران کیانی نے بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لئے کوئی رشوت لی، نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کئے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آشیانہ ہاوسنگ کیس میں میری بے گناہی ثابت ہوئی، عمران خان نے مجھ سمیت ہماری پارٹی کے رہنماوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے، وقت نے ثابت کیا کہ ہم بے گناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اس معاملے میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔نیب کا کہنا ہے کہ بغیرکسی شکوک وشبہات کے یہ بات ثابت ہو رہا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید