• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آمد پر ہمیشہ مجھے ایک خوشی کا احساس ہوتا ہے، اماراتی سفیر

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کراچی میں اعلی حکومتی عہدیداروں، سیاستدانوں سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جس میں گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، اسپیکر آغا سراج درانی سمیت کویت، قطر، بحرین، عمان اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز سمیت دیگر معززین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ کا اہتمام امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ تقریب میں صوبہ کی اعلی سرکاری، سیاسی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ کراچی آمد پر ہمیشہ مجھے ایک خوشی کا احساس ہوتا ہے ۔ سندھ باالخصوص کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس نہیں دلاتی ہے۔ اماراتی قونصل جنرل کراچی انتہائی محبت کرنے والے اور متحرّک شخصیت ہیں۔ اس موقع پر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بانی یو اے ای نے پاک یو اے ای دوستی کی بنیاد رکھی تھی، اس بنیاد کو مضبوط بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ سندھ حکومت کے تعاون سے بہت جلد سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر نے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید