واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے دوران امریکی فوج نے رواں ماہ طاقتور بم کی تصاویر پوسٹ کیں جو زیرِ زمین گہرائی میں ایسی تنصیبات کو تباہ کرسکتا ہے جو یورینیم افزودہ کرنے کے لیے تعمیر کی گئی ہوں۔ ایران کی زیرِ زمین ایسی لیبارٹری ،جس پر امریکہ کا جی بی یو۔ 57 بم اثر نہیں کر سکتا،کی تعمیر کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد2 مئی کو امریکی ایئر فورس نے جی بی یو ۔57 نامی اس بم کی کچھ غیر معمولی تصاویر پوسٹ کی تھیں لیکن پھر یہ تصاویر ہٹا دی گئیں اور بظاہر اس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان تصاویر سے اس بم کی ساخت اور طاقت کے بارے میں حساس تفصیلات افشا ہونے کا خدشہ تھا۔