• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس چین کو توانائی کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ کرے گا، روسی نائب وزیراعظم

ماسکو (اے ایف پی) روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے گزشتہ روز کہا کہ روس کی جانب سے چین کو توانائی کی فراہمی میں رواں سال 40 فیصد اضافہ متوقع ہے، جیسا کہ روس مغربی پابندیوں کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں کوشاں ہے۔الیگزینڈرنوواک شنگھائی کا دورہ کرنے والے روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ہمراہ وفدمیں شامل تھے۔ایک روسی چینی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے، الیگزینڈرنوواک نے کہا کہ توانائی چین کے ساتھ تعاون کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال سپلائی میں تقریباً 40 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید