• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی اور غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کئے گئے، مقررین

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ اسکاٹ لینڈ کی طرف سے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کے باہر جلسہ کیا گیا جس سے خطاب کرتےہوئے راجہ عابد حسین، رانا عاصم، راجہ ندیم اشرف، سرفراز نورمیر، عامربٹ اور نے اپنے خطابات میں پاکستان میں نو مئی کو ہونے والے واقعات کی پُرزورالفاظ میں شدید مذمت کی اور کہا کہ اس دن دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، فوجی اداروں اور عمارتوں پر باقاعدہ منصوبے کے تحت حملے کئے گئے، وہ شہدا جنہوں نے پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ان کے مجسمے گرائے گئے، یہ بھارتی ایجنڈا تو ہو سکتا ہے کسی محب وطن پاکستانی کا نہیں، رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو حکومت اور بعض اوقات اداروں سے اکثر شکایات رہتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ان قومی اداروں پر دہشت گردانہ حملے شروع کردیں۔ رہنماؤں نےقونصل جنرل پاکستان سید زاہد رضا کو ایک یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر سید زاہد رضا نے کہا کہ پاکستان میں نو مئی کو ہونے والے واقعات نہایت تشویشناک ہیں تمام محب وطن افراد اپنی فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یورپ سے سے مزید