• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری کی میجر شبیر شریف شہید کے مزار پرحاضری، فاتحہ خوانی

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے شہداء کی پاکستان کیلئے بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چیف سیکرٹری نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ عزت و تکریم کیساتھ یاد رکھتی ہیں ۔سی ای او روڈا عمران امین نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے ان کی قربانیاںلازوال ہمیں ان کے خاندانوں کیساتھ خصوصی تعظیم رکھنا ہوگی ، وہ روڈا ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم وطن کے حفاظت کیلئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل اور دیگر پولیس افسر بھی شہداء کے گھر گئےاور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
لاہور سے مزید