• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ ’تیرے بن‘ کے ملک زبیر نے ناکام محبت کی کہانی سنادی

اسکرین گریب بشکریہ fuchsia magazine
اسکرین گریب بشکریہ fuchsia magazine

جیو کے بلاک بسٹر ڈرامے میں ملک زبیر کا منفی کردار ادا کرنے والے اداکار آغا حسن نے اپنی ناکام محبت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکار آغا حسن نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا ہے۔

اس انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ اُن کی محبت کی کہانی ڈھائی سال تک چلی تھی مگر بعد ازاں اُن کی  محبوبہ نے اُنہیں چھوڑ دیا تھا۔


آغا حسن نے بتایا کہ اُن کا بہت زہریلا رشتہ تھا، رشتہ ٹوٹنے کے بعد اُنہیں احساس ہوا کہ وہ کس قسم کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے۔

آغا حسن کا کہنا تھا کہ وہ اُس لڑکی سے بے حد محبت کرتے تھے، مگر اُس نے شادی کے لیے اس لیے منع کر دیا تھا کہ میرا تعلق شوبز سے تھا، میں اداکار تھا اسی لیے مجھے اُس لڑکی نے چھور دیا تھا حالانکہ اُسے شروع ہی سے معلوم تھا کہ میں اداکار ہوں۔

آغا حسن نے مزید کہا کہ اُس لڑکی نے شادی کے لیے میرے شوبز چھوڑنے کی شرط رکھی دی تھی۔

 اداکار نے اپنے رونے اور اللّٰہ سے دعائیں مانگنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ 6 سے 8 ماہ تک چلتا رہا تھا اور میں اذان سُن کر روتا تھا اور اُس لڑکی کو پانے کے لیے دعا کرتا تھا۔


اداکار نے اپنے مشہور ترین کردار ملک زبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں اس کردار کے سبب بہت گالیاں پڑی ہیں، لوگوں نے اُن کے چہرے کےخدوخال کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید