• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کپ فائنل کیلئے پروازوں اور ہوٹل بکنگ کے نام پر جعل ساز سرگرم

لندن (پی اے) 10جون کو ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے یورپی کپ فٹبال کا فائنل دیکھنے کیلئے پروازیں اور ہوٹل بک کرانے والوں کو شکار کرنے کیلئے جعل ساز اور فراڈیئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ فنانشل تحفظ کی اسکیم اٹول نے چیمپین لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی اورویسٹ ہیم کا مقابلہ دیکھنے کیلئے استنبول جانے کے خواہاں فٹبال اور ان دونوں ٹیموں کے مداحوں کو فراڈیوں اور جعل سازوں سے ہوشیاررہنے کامشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ویسٹ ہیم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں یورپا کانفرنس لیگ کا فائنل بھی کھیلے گا اس مقصد کیلئے ان دونوں شہروں کیلئے پروازوں اور ہوٹلوں میں رہائش کیلئے کمروں کی طلب بڑھ گئی ہے۔اٹیول نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بکنگ کراتے وقت اس بات کااطمینان کرلیں کہ اسکیم اٹول سے منظورشدہ ہے اور سفرکاانشورنس کرایا گیا ہے یا نہیں۔ اٹول نے کہا ہے کہ وہ مختلف پیشکش کرنے والے غیر مجاز لوگوں کی کالز کا جواب نہ دیں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو بکنگ کیلئے کریڈٹ کارڈ استعمال کریں اس سےبعض صورتحال میں انہیں رقم کی واپسی یقینی ہو سکے۔ اٹول نے کہا ہے کہ فٹبال گیمز کے موقع پر عام طور پر کرمنلز اورفراڈیئے اچھی شہرت رکھنے والے ٹریول ایجنٹ بن کرسامنے آجاتے ہیں گزشتہ سال لیورپول کے مداحوں کے ساتھ ہونےو الے فراڈ کی صورت حال ہم دیکھ چکے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ لوگ اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم سے محروم ہوں۔

یورپ سے سے مزید