• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کھلا ہوا سامان نہ لائیں، سعودی وزارت حج و عمرہ

لندن( نیوز ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے آنے والے فرزندگان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔یہ پابندیاں عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کیلئے عائد کی گئی ہیں۔وزارت حج و عمرہ کے ضیوف الرحمان کا فضائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر ضرور عمل کریں۔
یورپ سے سے مزید