لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن بارو کونسل کادوبارہ کونسلر راجہ محمد اسلم خان کو ڈپٹی لیڈر منتخب کرنا خوش آئند ہے، کونسل لیڈر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کے انتخاب کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین اور کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد اسلم خان باصلاحیت اور فعال کونسلر ہیں، انہوں نے کونسل کی مختلف کمیٹیوں کے علاوہ گزشتہ سال بطور ڈپٹی لیڈر فرائض انجام دیئے اور بلا امتیاز تمام کمیونٹیز کی کونسل میں بہترین نمائندگی کی۔انہوں نے کہا کہ وہ راجہ محمد اسلم خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔