کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ بلوچستان کے تاجر ملک کے دیگر صوبوں کے تاجروں سے زیادہ مصائب کا شکار ہیں بدامنی کے علاوہ بجلی مختلف بہانوں کے ذریعے پورا دن بند رہتی ہے جس کے باعث تاجر مہنگے داموں متبادل استعمال کرنے پرمجبورہیں ان خیالات کااظہارانہوں انجمن تاجران رحیم آغاگروپ کٹ پیس گلی کے صدرمحمدطاہرجدون کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کی بھرمار اور کاروبار نہ ہونے کے باعث تاجردکانوں کے کرایے اور اپنے مزدوروں کو تنخواہیں اداکرنے کیلئے بھی پریشان ہیں اس مشکل وقت میں جمعیت نظریاتی تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے۔