برسلز (اے ایف پی) ایران نے قیدیوں کے تبادلے کے تحت دہشتگردی کے الزام میں سزا یافتہ ایک ایرانی سفارت کار کے بدلے میں بیلجیئم کے امدادی کارکناولیوروینڈے کاسٹیل کو تقریباً 15 ماہ کی حراست کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا۔بلجیم نے دہشت گردی کا الزام لگا کو ایران کا سفارتکار پکڑ لیا تھا،جواب میں ایران نے اس کا شہری پکڑ لیا،گزشتہ برس ایران میں حکام نے جیل میں قید بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن اولیوروینڈے کاسٹیل کو 28سال قید کی سزا سنائی تھی۔بلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے کہا کہ42سالہ اولیور وینڈیکاسٹیل عمان پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، عمان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے تبادلے کے معاہدے میں ثالثی کی ہے۔ایران نے اعلان کیا کہ رہائی پانے والا ایرانی سفارت کار اسد اللہ اسدی ہیں، جنہیں 2018میں پیرس کے باہر ایرانی اپوزیشن کی ریلی پر بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں بلجیم میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔