• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سال سے جاری منصوبے کے فور کا ایک بار پھر سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی(طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) کراچی کے لئے 8سال سے جاری پانی کے منصوبے کے فور کا ایک بار پھرسنگ بنیاد رکھ دیا گیا جو کہ چوتھی بار ہوا ہے .

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کے فور فیز ون 260 ایم جی ڈی کا سنگ بنیاد جمعے کو چوتھی بار گورنر ہاوس سند ھ میں رکھا کراچی کو پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ مجموعی طور پر650 ایم جی ڈی (65کروڑ گیلن یومیہ )کا ہے پہلی بار اس کا سنگ بنیاد 10جون2015کو اس وقت کے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رکھا تھا اور لاگت کا تخمینہ 25 ارب 55 کروڑ روپے تھا تاہم اٹھ سال گزرنے کے باوجود بمشکل اس کا تیس پنتیس فیصد کام مکمل ہو سکا ہے اور لاگت بڑھ کر ایک کھرب 26 کروڑ روپے ہو چکی ہے.

منصوبے پر کام کے لئے دوسری بار وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے دفتر واقع کلفٹن میں 15 جون2016 کو معاہدے کی تقریب منعقد کیکی گئ اور وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر وزرا نے شرکت کی مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پہلا پیکج دو سال میں مکمل ہو جائے گا تیسر ی بار پھر 14اگست 2016 کو وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادکے ہمراہ کاٹھور میں گراونڈ بریکنگ کی اس وقت کراچی میں پانی کی مجمو عی طلب سے پچاس فی صد کم پانی سپلائی کیا جا رہا ہے بعض علاقے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں لیکن کے فور مکمل ہونے میں نہیں آرہاسنگ بنیادضرور بار بار رکھے جا رہے ہیں .

منصوبے کے آغاز میں وفا ق اور صوبے میں جو حکومتیں تھیں آج بھی وہی ہیں انہوں نے کبھی تاخیر کی وجوہات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی واضح رہے منصوبے کا ابھی پہلا فیز مکمل نہیں ہوا یہ مکمل ہونے کے بعد اس کے بقیہ دو فیز پر بھی کام ہونا ہے۔

اہم خبریں سے مزید