• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ، چار سالہ بچہ قتل ، چھ افراد گرفتار

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) افغان بستی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ساڑھے چار سالہ بچے کے قتل کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے منع کرنے پر بچے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔تھانہ شمس کالونی میں برہان الدین اے ایس آئی نے مقدمہ درج کروایا کہ گل دین کے بیٹے سمیع اللہ کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پا کر موقعہ پر پہنچے تو دیکھاکہ علاوالدین ، شمس الدین، سعید گل اور عبدالجلیل کی ایما وآشیر باد پر صلاح الدین ودیگر فائرنگ کررہے تھے ، جن کو شکریال سے آئے افغانی عبدالعزیز کے بیٹے عثمان نے منع کیاتو صلاح الدین نے اس پر فائر کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ شادی سیکٹر آئی 12 میں واقع افغان بستی میں ہورہی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید