• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کی فیملیز کی بہتر ی ورمسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے اور بہادر شہید کی اس لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہدا کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اورمسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی طارق کمبوہ شہید کے گھر آمد کے موقع پر شہید کی بیوہ اور بیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔