• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی یادگاروں پر حملے کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، مقررین

ویانا (اکرم باجوہ) یوم تکریم شہداء کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی درسگاہوں،مساجد، مذہبی سنٹرز میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے، اس سلسلہ میں آسٹریا کے ویانا میں پاکستانیوں کی مذہبی درس گاہ مسجد البلال،ادارۃالمصطفیٰ سنٹر،مسجد ابراہیم ودیگر مذہبی اداروں میں اجتماعی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان، شخصیات اور مسیحی کمیونٹی کے رہنما کلیم رفیق مسیح،مسجد البلال ویانا کے چوہدری محمد نواز وڑائچ،عمر خطاب ،ادارۃ المصطفی سنٹر کے خطیب مذہبی اسکالر پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی ودیگر نے کہا کہ دشمن 75سال میں جو جرأت نہ کر سکا وہ ایک مخصوص سیاسی ٹولے نے 9اور 10مئی کو کردی جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی اور نہ ہی بھولے گی اس امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،شہداء کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔ شہداءکو اللہ رب العزت نے حیات جاوداں عطا فرما دی ہے، پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ، شہداء کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی تارکین وطن پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گرد ٹولہ کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔پاک فوج ہی پاکستان کی سربلندی ،ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے ۔ پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی اور علامہ محمد ناصر نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ ،پاکستان کے شہداءکے بلند درجات اور پاکستان کی سربلندی ،ترقی و خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

یورپ سے سے مزید