• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی پرستاروں سے اپنی غلطی پر معذرت

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی ایک غلطی پر نہ صرف پرستاروں سے معذرت کا اظہار کیا بلکہ اس پر خود کو احمق بھی کہا۔ 

ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے معروف امریکی گلوکار و گیت نگار باب ڈیلان کے 1963 کے البم کے ایک گانے کو بیٹلز کا گانا قرار دیا۔ تاہم بعد میں جب یہ پتہ چلا کہ انہوں نے غلطی سے اسے بیٹلز سے منسوب کیا تو انہوں نے اس غلطی کا اعتراف بھی کیا۔

حال ہی میں اپنے پرستاروں کے نام شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں، جو انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریر کیا، اپنی غلطی پر معذرت طلب کی۔ 

اپنے اس پیغام میں امیتابھ بچن نے اس غلطی پر خود کو احمق بھی کہا۔

دریں اثنا انہوں نے اپنے نوٹ میں مزید تحریر کیا کہ وہ اتوار کو بڑی بیتابی کے ساتھ اپنا کام ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پرستاروں کےلیے جلسہ (انکی رہائش گاہ) بروقت پہنچ کر ان سے مل سکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید