• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 91 لاکھ 24 ہزار، 6 سال میں 31 لاکھ نفوس کا اضافہ

کراچی(این این آئی)کراچی کی آبادی 2023کی ڈیجیٹل مردم شماری میں 1کروڑ 91 لاکھ 24ہزار ریکارڈ ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 2017میں شہرِ قائد کی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ 24ہزار تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق 6سال کے دوران کراچی کی آبادی میں 31 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حیدر آباد ڈویژن کی آبادی میں 23 لاکھ، لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی میں 20 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔2017 میں حیدر آباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار تھی جبکہ لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 61 لاکھ 90 ہزار 926 تھی۔حالیہ مردم شماری میں میر پور خاص ڈویژن میں 6 برس میں آبادی میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، 2017 میں میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 42 لاکھ 24 ہزار 945 تھی اور 2023 میں آبادی 51 لاکھ 72 ہزار 132 ریکارڈ ہوئی ہے۔شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 6 برس میں آبادی میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے، شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 2017 میں 52 لاکھ 75 ہزار 4 سو تھی اور اب آبادی 62 لاکھ 99 ہزار 6 سو تک پہنچ گئی ہے۔ سکھر ڈویژن کی آبادی میں 6 برس میں 11 لاکھ سے زیادہ افراد کا اضافہ ہوا، سکھر ڈویژن کی آبادی 2017 میں 55 لاکھ 42 ہزار 270 افراد پر مشتمل تھی، 2023 میں سکھر ڈویژن کی آبادی 67 لاکھ 36 ہزار 27 افراد پر مشتمل ہے۔
اہم خبریں سے مزید