لاہور (اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج کی کوشش سےسید ظہور علی شاہ ، ازمیر علی شاہ ، وسیم شاہ ،زین علی شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، سید حسن مرتضی، صوبائی وزیر سندھ سیدہ شہلا رضا عنایت علی شاہ اور ملک یاسر حسین بارا کی موجودگی میں اعلان کیا گہا۔ مخدوم سید احمد محمود نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ کو مسخ کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرتی یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ ایٹم بم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ تھا مزید برآں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن و سلامتی کا ضامن ہے،ہم جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اسلم گل نے کہا کہ قائدعوام نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھ کے ملکی سالمیت کو محفوظ بنایا،بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام کی خاطر پھانسی کا پھندا قبول کر لیا ۔اسلم گل نے مذید کہا کہ شہیدبینظیر بھٹو نے ایٹمی دھماکوں پر اپوزیشن میں ہونے کے باوجود نواز حکومت کی مکمل حمایت کی ۔سونیا خان ،رانا اشرف محمود،امجد جٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے ر ہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ قوم پوچھتی ہےآڈیو لیکس کمشن کالعدم قرار دینے والے چیف جسٹس اور انکی ساس پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ۔