• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تحفظ مراکز محروم طبقوں کے حقوق کے ضامن ہیں، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس تحفظ مراکز دیگر صوبوں اور قومی اداروں کے لئے رول ماڈل اور ٹرانسجینڈرز سمیت سماجی ناانصافی کے شکار تمام محروم طبقوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ٹرانسجینڈرز کی خرید و فروخت اور استحصال کرنے والے گینگز کی سرکوبی کے لئے بھرپور ایکشن لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے انچارج تحفظ سنٹرز اور وکٹم سپورٹ افسران کے ساتھ ایک روزہ انٹریکٹو سیشن اور ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوران سیشن آئی جی پنجاب نے تحفظ سنٹرز کے وکٹم سپورٹ افسران،انچارجز کے کردار، ذمہ دایوں، درپیش چیلنجز اور کامیابیوں کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب کا مختلف اضلاع کے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس تحفظ مراکز کے لئے 60 لاکھ روپے سے زائد کیش ایوارڈ کا اعلان دینے کا اعلان کیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے خصوصی لیکچر دیا ۔