• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں کیلئے بنایاگیا ایکٹ 2023 مسترد کرتے ہیں، گرینڈ الائنس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس نجی تعلیمی اداروں کے خلاف ظالمانہ ایکٹ 2023 کو مسترد کرتا ہے اگلے ہفتہ اس ایکٹ کے خلاف پرنسپلز کنونشن منعقد کر کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ان خیالات کااظہارالائنس کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنماؤں نذر محمد بڑیچ،حاجی سلیم ناصر،جعفر خان کاکڑ،حضرت علی کوثر اورملک رشید کاکڑ نے یہاں آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف ظالمانہ ایکٹ 2023کو تعلیم دشمن ایکٹ قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے لیے بنایا گیا ایکٹ جو بیوروکریسی اور تعلیم دشمن عناصر نے ڈیزائن کیا جس میں نجی اداروں کی کوئی مشاورت اور نمائندگی کاحق نہیں دیا گیا اس ایکٹ میں نجی تعلیمی اداروں کے خلاف بدترین رکاوٹیں ، نجی شعبہ کو برباد کرنے ،کرپشن لوٹ مار اور سب سے بڑھ کر نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہے۔ جو سازش ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو برباد کرنیوالے اب نجی شعبے کو برباد کرنے پر تلے ہیں،پرائمری مڈل ہائی ، کمرشل اور نان کمرشل اداروں کے لیے ایک ہی رولز بنائے گئے ہیں۔بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس نے اس ظلم کی بنیاد پر بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا بائیکاٹ کیا تھا، اب اس سے بھی بدتر ایکٹ مسلط کیاگیا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔اجلاس میں اس ایکٹ کا قانونی جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنائی گئی جو قانونی چارہ جوئی بھی کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید