لیسٹر (پ ر) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک جلوس پاسٹر جاوید سیلوسٹرکی زیر قیادت نکالا گیا۔ اس موقع پر پاسٹر جاوید سیلوسٹرنے کہا کہ مسیحی قوم پاکستان کی بہادر افواج اور ایجنسیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ چرچ کے ایلڈر ڈاکٹر آشر کنول نے پاکستان کی مسلح افواج تمام ایجنسیوں ، پنجاب پولیس سمیت سب کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی۔ کلیساء نےہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک افواج کے حق میں نعرے درج تھے،جلوس میں پاسٹر زیشان محمود،ایلڈر داؤد بھٹی، ایلڈر ڈاکٹر ریاض بھٹی، ایلڈر ارشاد گل ،ایلڈر سفیان گل ، ایلڈر شمجر لیافت، ڈیکن ازم قیصر بھی موجود تھے۔