• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل پیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز 5 روزہ دورے پر پیر کی شب پاکستان پہنچ گئے ۔


جنرل پیٹرک سینڈرز اپنے پاکستانی ہم منصب جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے علاوہ دفاعی امور سے متعلق دیگر ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گے۔

 اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق جنرل سر پیٹرک سینڈرز پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے ایک برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

سیلاب کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی علاقہ زیرآب آ گیا تھا اور تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔

برطانوی وزارت دفاع نے امدادی کارروائیوں میں معاونت کی تھی اور پاکستانی آرمی چیف کی درخواست پر آٹھ کشتیاں اور دس جنریٹر فراہم کیے تھے۔

 دورے کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

 دورے کے دوران جنرل سر پیٹرک سینڈرز چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے علاوہ دیگر دفاعی مصروفیات پر بھی بات کریں گے

 پاکستان اور برطانیہ کے فوجی تعلقات اور دوستی کی گہرائی اور گرمجوشی، جس کی بنیاد مشترکہ تاریخ اور ’لیونگ برج‘ ڈائیسپورا روابط ہیں، برطانیہ کی جانب سے بہت قدر کی جاتی ہے۔

موجودہ دفاعی تعلقات میں برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ، ایڈوانس کمانڈ اینڈ سٹاف کورس اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی افسران شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید