• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد پرائس کنٹرول اور حفظان صحت کے حوالے سے کارروائیاں

پشاور (جنگ نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد علی شیرخان خلیل نے عوامی شکایات پر ہمراہ (لائیو سٹاک سپیشلسٹ)اور تحصیل سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ریٹ لسٹ پر عملدرآمد اور دودھ، پولٹری، چکن، گوشت، جنرل سٹورز، ہوٹلوں اور دیگر کئی دکانوں کا معائنہ کیا۔ مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت کی فروخت، مرغی کے گوشت کی فروخت، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لیبارٹری چیک کرنے کے بعد موقع پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے23000 روپے جرمانہ، 6 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر جبکہ دیگرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 کلو گرام بیگز کو ضبط کرکےکارروائی عمل میں لائی گئی۔
پشاور سے مزید