• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات سپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن ، منشیات برآمد ،4ملزمان گرفتار

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے پشاور شہر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات کے تحت ایکسائز انٹیلیجنس اور تھانہ ایکسائز پشاور کی جانب سے منشیات سپلائرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 5800 گرام منشیات برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ بی ون نے جوائنٹ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر سی اے جی 868 کی تلاشی کے دوران 1200 گرام چرس برآمد کی۔ کارروائی کے دوران ملزم دانش سفطین ملک ولد محمد سفطین ملک کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ بی ون نے ایچ گول چوک کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 1000 گرام ہیروئن اور 1200 گرام چرس برآمد کی، دو ملزمان جلات خان اور فضل ہادی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور سے مزید