• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ، بچی زیادتی کے بعد قتل سزائے موت کیخلاف ملزم کی اپیل خارج

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے مردان میں سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے ملزم اختر حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ۔اپیل کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت میں متاثرہ بچی کے وکیل نعیم اللہ ایڈوکیٹ اور ملزم کے وکیل پیش ہوئے۔دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل پر مردان میں 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے جس کو ماتحت عدالت نے تین بار سزائے موت سنائی ہے۔
پشاور سے مزید