• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان سکینڈل، 1ارب خورد برد میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت ملتوی

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ایک ارب روپے سے زائد کی خورد برد میں گرفتار ملزم فہیم مون کی ضمانت درخواست پر سماعت 22 سمتبر تک کےلئے ملتوی کردی ۔کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت میں ملزم کے وکیل جبکہ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر ارباب کلیم اللہ پیش ہوئے ۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کو کوہستان سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے تا ہم ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اس لئے ضمانت دی جائے۔نیب سپیشل پراسیکیوٹر ارباب کلیم اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کوہستان سکینڈل کے مرکزی ملزم کارشتہ دار ہے جس نے ایک فرضی کمپنی ( وی آئی پی) کے نام سے بنائی تھی اس کمپنی کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی طور پر 1.012 ارب روپے ٹرانسفر کئے گئے۔
پشاور سے مزید