پشاور(جنگ نیوز)انوائرمنٹ اینڈ سوشل ڈائریکٹوریٹPEDOنے9-10ستمبر 2026 کو پیڈو کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے دو روزہ صحت، حفاظت اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں نثار احمد خان، سیکرٹری توانائی وبرقیات اور انجینئر انوار الحق چیف ایگزیکٹو پیڈو، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، سینئر افسران موجود تھے۔ اس موقع پرمتعلقہ پراجیکٹ عملے کوPEDO پراجیکٹس میں HSE کی قیادت اور حفاظتی طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے تربیت دی گئی۔ سیشنز HSE مینجمنٹ سسٹمز، ہائی رسک کنسٹرکشن سرگرمیوں، پیشہ ورانہ صحت، ہنگامی تیاری، واقعے کی رپورٹنگ اور تفتیش، اور کنٹریکٹر مینجمنٹ پر مرکوز تھے۔ انٹرایکٹو سرگرمیوں اور تجربے کے اشتراک نے شرکاء کو سائٹ کی سطح کے حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عملی بصیرت فراہم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر انوار الحق نے کہا کہ پراجیکٹ سٹاف کے لیے صحت اور حفاظت ناگزیر ہیں۔ شرکاءنے PEDO کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں ایک مضبوط اور پائیدار حفاظتی کلچر کو فروغ دینے میں قیادت کے اہم کردار پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔