• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مائنورٹی کاکس کا پہلے تعارفی اجلاس کا انعقاد

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مائنورٹی کاکس کا پہلا تعارفی اجلاس چیئرپرسن مائنورٹی کاکس، رکن صوبائی اسمبلی عسکر پرویز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں کاکس کے قیام، قواعد و ضوابط، اقلیتی برادری کو درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں مائنورٹی کاکس کے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں آباد اقلیتی برادری کو درپیش اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ ان مسائل میں اقلیتوں کے پرسنل لاز، فیملی لاز، 2 فیصد تعلیمی کوٹے اور 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد، ترقیاتی مسائل، تاریخی و قدیم مذہبی و تعلیمی مقامات اور اداروں کا تحفظ،سینیٹیشن، صحت اور تعلیم سے متعلق مسائل شامل ہیں۔چیئرپرسن مائنورٹی کاکس عسکر پرویز نے کہا کہ مائنورٹی کاکس کا قیام خیبر پختونخوا میں آباد اقلیتی برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ کاکس اقلیتوں کو درپیش مسائل کی مؤثر نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر توجہ دے گا۔
پشاور سے مزید