پشاور (نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونی کیشن سید سعادت جہاں نے کہا ہے کہ حقِ معلومات (آر ٹی آئی) خواتین کو سرکاری اداروں میں شفافیت، احتساب اور میرٹ کے فروغ کے لیے مؤثر آواز فراہم کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جمرود میں منعقدہ ورکشاپ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور سفر ویلفیئر آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔