پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے بڈھنی پل سے شہری کی قتل شدہ نعش برآمد کرلی گئی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد نعش پھینک دی تھی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مقتول کی شناخت وقاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ فقیرآباد پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ بڈھنی پل کے قریب نعش پڑی ہے ، پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کردیکھاتو وہاں لاوارث نعش ملی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی طور پر قتل شدہ شہری کی شناخت نہ ہوسکی اور ا ن کے ورثا کی تلاش جاری ہے ۔ ورثا ملنے پر کیس میں مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔ واضح رہے کہ فقیرآباد میں حالیہ دنوں میں قتل کی کئی وارداتیں پیش آچکی ہیں۔