پشاور (خصوصی نامہ نگار) اخلاق رسول خان نے ڈاکٹر عزیز الرحمٰن کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ ان کی ڈاکٹریٹ کے مقالے کا عنوان ’’پاکستان مخالف بیانیے کے افغانستان کی داخلی سیاست پر اثرات‘‘ تھا، جس میں پاکستان مخالف بیانیوں کے افغانستان کی داخلی سیاسی صورتحال پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے کا جائزہ ڈاکٹر قندیل عباس چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے لیا جنہوں نے بیرونی ممتحن کے فرائض انجام دیئے۔