• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نواز کی نقاب اور برقع پہنانے کی خواہش پر ندا یاسر کا ردِ عمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے کہا ہے کہ اگر اُن کی اہلیہ برقع پہنیں اور نقاب لیں تو وہ اُنہیں اور زیادہ اچھی لگیں گی۔

گزشتہ دنوں یاسر نواز اور ندا یاسر نے ایک ساتھ انٹرویو دیا۔

اس دوران اس فنکار جوڑی نے دلچسپ باتیں کیں اور خود سے متعلق مداحوں کو مزید جاننے کا موقع دیا۔

انٹرویو کے دوران پسندیدہ رنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ندا یاسر نے اپنے شوہر کے پسندیدہ رنگوں کے نام بتائے، یاسر نواز نے اہلیہ کی بات مکمل ہوتے ہی اہلیہ کے پردہ کرنے سے متعلق خواہش کا اظہار کر دیا۔


یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ندا برقعہ پہنے نقاب کرے، مجھے پردے میں ندا اور اچھی لگے گی، یاسر کی اس خواہش کے اظہار پر شو کے میزبان نے ندا سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کے کہنے پر ایسا کریں گی؟ 

میزبان کے سوال کے دوران ہی یاسر نے کہا کہ کیوں نہیں کریں گی۔

جس پر ندا یاسر نے کہا کہ میں اللّٰہ کے لیے پردہ کروں گی اپنے میاں کے کہنے پر نہیں کروں گی۔

اس پر یاسر نواز کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ چلو اللّٰہ کے نام پر ہی کر لو یار۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید