• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے بجٹ فریم ورک شیئر کردیا، ان کے جواب کا انتظار ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشانے کہاہے کہ آئندہ سال تک مہنگائی میں اضافہ سنگل ڈیجیٹ میں آجائے گا‘ آئی ایم ایف سابقہ حکومتوں کے باعث پاکستان پر اعتماد نہیں کررہا‘ملک ڈیفالٹ نہیں ہوا‘ پاکستان نے تین ارب ڈالر قرض واپس کیاہے ‘ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ فریم ورک شیئرکردیا ‘ اب ان کے جواب کا انتظار ہے‘آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق بجٹ بنا رہے ہیں،آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں‘اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے تو تین ارب ڈالر مزید مل جائیں گے ۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے عائشہ غوث پاشاکا کہنا تھاکہ سیلاب آنے سے ملک میں غذائی اشیاء کی طلب اور رسد کا نظام بیٹھ گیا ،ہم آئی ایم ایف پروگرام میں تھے لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تھے ،حکومت کی سمت درست ہے‘ صوبائی حکومتوں کو قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں‘کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارتہوا جس میں چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ آج تک اس کمیٹی میں تشریف نہیں لائے ، ہماری خواہش ہے کہ وہ بھی اس کمیٹی میں آئیں۔

اہم خبریں سے مزید